عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل بھارت نے ’وار‘ کردیا

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل بھارت نے ’وار‘ کردیا
عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل بھارت نے ’وار‘ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے انتخاب کے لیے عمران خان اور شہبازشریف دونوں کے درمیان مقابلہ ہے اور کچھ ہی دیر میں قومی اسمبلی کے اراکین اپنا فیصلہ سنائیں گے جبکہ امکان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوجائیں گے ، ان کے وزیراعظم بننے سے قبل ہی بھارت نے پاکستان پر وار کردیا اور یہ وار ہیکنگ حملے کی صور ت میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کلچر کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلی اور ویب سائٹ کا ایڈریس کھولنے کی صورت میں ویب سائٹ کھلنے کی بجائے بھارتی ترنگے کیساتھ ہی پیغام ملتا ہے کہ ’ ڈچ مین نے ہیک کرلی ، ہم بھارت کے سائبر ہیرو ہیں، اور پھر یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -