” سر! یہ آپ ہی ہیں یا۔۔۔“عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئے نوجوت سنگھ سدھو کیساتھ پاکستانیوں نے ایسا کام کردیا کہ جان کرآپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

” سر! یہ آپ ہی ہیں یا۔۔۔“عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ...
” سر! یہ آپ ہی ہیں یا۔۔۔“عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئے نوجوت سنگھ سدھو کیساتھ پاکستانیوں نے ایسا کام کردیا کہ جان کرآپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے ہیںلیکن ان کیساتھ ایسی حرکت کردی گئی کہ آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا ، اگر یہ بات سدھو جی کو معلوم ہوئی تو وہ سٹپٹا کررہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کی خبر کیساتھ ہی کسی ناعاقبت اندیش نے ان کے نام کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا ڈالا اور سابق کرکٹر کے پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھنے سے چند گھنٹے پہلے ہی پہلی ٹوئیٹ بھی کرڈالی لیکن یہ اکاﺅنٹ مشکوک ہونے پر ایک صارف نے جواباً سوال داغ دیا کہ ’سریہ آپ ہی ہیں یا فرحان ورک؟‘۔

جمعہ کی صبح ہونیوالی پہلی ٹوئیٹ میں نوجوت سنگھ سدھو سے منسوب اکاﺅنٹ سے دعویٰ کیاگیاکہ ’پاکستان کیلئے اپنے گھر سے نکل رہاہوں، میں عمران خان سے ملاقات کیلئے بہت پرجوش ہوں اور خوش قسمت ہوں کہ عمران خان نے مجھے بلایا‘۔

دوسری ٹوئیٹ میں لکھا گیا کہ ’بالآخر، میں پاکستان میں ہوں“۔

اس ٹوئیٹ پر ابو علیہ نے لکھاکہ ” سر ، یہ آپ ہی ہیں یا فرحان ورک “۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اچھا مزے کی بات یہ ہے سندھو نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی پاکستان میں آکے بنایا ہے، یہ اکاؤنٹ ابھی ابھی بنایا گیا حد ہو گئی پاکستانیو...  ‘‘چندگھنٹو ں کے اندر اس جعلی اکاؤنٹ پر ہی ہزاروں کی تعداد میں فالوورز آگئے ۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کا اپنا ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے جس پر نیلے رنگ کا ٹک کا نشان موجود ہے ،.

مزید : ڈیلی بائیٹس