آج مستقبل کے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنماپارلیمنٹ میں موجود ہیں کوئی افسوس ناک واقعہ نہ پیش ہو جائے:خورشید شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ آج اہم دن ہے اور30سال سے اسمبلی میں آ رہا ہوں لیکن ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے ،آج مستقبل کے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنماپارلیمنٹ میں موجود ہیں کوئی افسوس ناک واقعہ نہ پیش ہو جائے۔
ایوان میں اور اس کے گیٹ پر لوگوں کے رش پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی سڑھیوں اور گیٹ میں لوگوں کھڑے ہیں،پارلیمنٹ میں ایسا نہیں ہوتا لوگ فائر ایگزٹ کے سامنے بھی کھڑے ہو گئے ہیں،ہمیں احساس ہے کہ آج اہم دن ہے اور30سال سے اسمبلی میں آ رہا ہوں لیکن ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے ،آج مستقبل کے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنما پارلیمنٹ میںموجود ہیں کوئی افسوس ناک واقعہ نہ پیش ہو جائے۔میں بہت حساس بات کر رہا ہوں مہربانی فرما کر جگہ خالی کرائیں کیونکہ ماضی میں ایسا ہو چکا ہے ۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔