شہباز شریف پارلیمینٹ میں اپنی سیٹ سے اٹھ کر بلاول کو ملنے گئے تو آگے سے انہوں نے کیا کیا? حیران کن خبر آ گئی

شہباز شریف پارلیمینٹ میں اپنی سیٹ سے اٹھ کر بلاول کو ملنے گئے تو آگے سے ...
شہباز شریف پارلیمینٹ میں اپنی سیٹ سے اٹھ کر بلاول کو ملنے گئے تو آگے سے انہوں نے کیا کیا? حیران کن خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 22 ویں وزیراعظم کا انتخاب ہو چکا ہے جس کیلئے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور اراکین اسمبلی نے  وزارتِ عظمیٰ کے امیدواروں عمران خان اور شہبازشریف کو ووٹ دیا۔ عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے بعد انہوں نے ایوان میں تقریر کی اور پھر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی تقریر کی۔ 

نجی ٹی وی ” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور وہ اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے جب کہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی بھی اپنی نشست سے نہیں اٹھے،(ن) لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کو منانے کی ایک اور کوشش کی گئی، شہبازشریف خود چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی نشست پر گئے اور ان سے ملاقات کی، اس موقع پر جاوید مرتضیٰ عباسی سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم شہبازشریف کی کوشش ناکام ہوئی،شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرداری سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے معذرت کرلی۔

دوسری جانب وزارت عظمیٰ کے دو امیدوار عمران خان اور شہباز شریف سمیت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شیخ رشید سمیت دیگر اراکین اسمبلی ہال میں موجود ہیں

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے وزیر اعظم کے انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا جس کا اظہار مختلف رہنما اپنی نیوز کانفرنس میں کرتے رہے ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /اسلام آباد