''ووٹ چور۔۔۔'' عمران خان کے وزیراعظم بننے پر اپوزیشن والوں نے یہ نعرہ لگانا شروع کر دیا تو عمران خان نے کیا کیا? جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں،اس دوران ان کے خلاف اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 176ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ شہبازشریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔سپیکر کی جانب سے وزیراعظم کے منتخب ہونے کا اعلان ہوتے ہی اپوزیشن جماعت ن لیگ کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور ” ووٹ کو عزت دو “کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ، لیکن اس موقع پر نو منتخب وزیر اعظم عمران خان حسب معمول مسکراتے ہوئے تسبیح پڑھتے رہے اور آس پاس بیٹھے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں مصروف رہے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین فتح کا جشن مناتے ہوئے پارٹی نعرے بلند کر رہے ہیں۔