یمنی فوج نے صعدہ کے نزدیک واقع ضلع باقم پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

یمنی فوج نے صعدہ کے نزدیک واقع ضلع باقم پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
یمنی فوج نے صعدہ کے نزدیک واقع ضلع باقم پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

  

صنعاء (این این آئی)یمنی فوج نے شمالی صوبہ صعدہ کے مغرب میں واقع ضلع باقم پر حوثی باغیوں کے خلاف شدید لڑائی کے بعد مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمنی فوج کی 102 ویں خصوصی بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل یاسر الحارثی نے ضلع باقم پر قومی فوج کے مکمل کنٹرول کی تصدیق کی ہے ۔ یہ ضلع باغی لیڈر عبدالملک الحوثی کے آبائی علاقے ضحیان سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔یاسر الحارثی نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے باقم شہر اور اس کے نواح میں واقع پہاڑی علاقے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر ایک بھرپور حملہ کیا تھا اور پھر پیش قدمی کرتے ہوئے شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ لڑائی میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور فوج اس وقت شہر کی شاہراہوں اور نواحی پہاڑی علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید : بین الاقوامی