عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی بشریٰ خان نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی خوش ہو گئے

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی بشریٰ خان نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ...
عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی بشریٰ خان نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی خوش ہو گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

ایسے میں خاتون اول پاکستان بشریٰ خان بھلا کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں؟ انہوں نے بھی اپنے شوہر کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ایسا پیغام جاری کر د یا ہے کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا ہے۔ بشریٰ خان نے ٹوئٹر پر جاری مختصر پیغام میں عمران خان کے وزیراعظم بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ بشریٰ خان نے اپنے پیغام میں لکھا ”الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان۔۔۔۔ شکریہ پاکستان“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد