”کسی ڈاکو کیلئے کوئی بھی۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ نواز شریف کیساتھ آصف زرداری کے بھی پسینے چھوٹ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی ’ڈاکو‘ کو این آر او نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کرپشن کرنے والوں کے احتساب کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں پہلے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے کسی ملٹری ڈکٹیٹر نے نہیں پالا اور میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر یہاں آیا ہوں۔ ہم کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیں گے اور جنہوں نے اقتدار میں آ کر ہمارے بچوں کا مستقبل لوٹا اور پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے، ایک ایک آدمی کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔