”یا اللہ! عمران خان کو ہدایت دیں کہ۔۔۔“ معروف سینئر صحافی کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ایسی کیا چیز دیکھ لی کہ اللہ کی بارگاہ میں دعا کرنے لگے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور نو منتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے دوران قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ کسی بھی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے ناصرف قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے جبکہ دھاندلی کا شور مچانے والی جماعتوں کو دھرنے کی صورت میں کنٹینر، کھانا اور لوگ دینے کی پیشکش بھی کی لیکن معروف صحافی کامران خان نے ان کی تقریر میں ایسی کون سی چیز دیکھ لی کہ اللہ کے حضور دعاگو ہو گئے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے۔
کامران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”یا اللہ! عمران خان کو ہدایت دیں وہ آج قوم سے کئے وعدوں پر چٹان کی طرح قائم رہے۔ آج جو ولولہ خان کے لہجے میں نظر آیا وہ برقرار رہے۔ پاکستان کی گرداب میں پھنسی کشتی کا کپتان اسے ناصرف منجدھار سے نکالے پاکستان کے سفینے کو ناقابل تسخیر بنا دے،یہاں کرپشن فنا،میرٹ بلند ہو، آمین“
یا اللہ عمران خان کو ہدایت دیں وہ آج قوم سے کۓ وعدوں پر چٹان کی طرح قائم رہے۰ آج جو ولولہ خان کے لہجے میں نظر آیا وہ برقرار رہے۰ پاکستان کی گرداب میں پھنسی کشتی کا کپتان اسے نا صرف منجدھار سے نکالے پاکستان کے سفینے کو نا قابل تسخیر بنا دے، یہاں کرپشن فنا میرٹ بلند ہو آمین pic.twitter.com/1qIlWMZJBW
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 17, 2018