دنیا کی پہلی خاتون ہائی جیکر جس نے جہاز اغوا کرنے کے لئے 6 پلاسٹک سرجریاں کروائیں، یہ کون ہے؟ اس کی کہانی جان کر مرد بھی کانپ اُٹھیں

دنیا کی پہلی خاتون ہائی جیکر جس نے جہاز اغوا کرنے کے لئے 6 پلاسٹک سرجریاں ...
دنیا کی پہلی خاتون ہائی جیکر جس نے جہاز اغوا کرنے کے لئے 6 پلاسٹک سرجریاں کروائیں، یہ کون ہے؟ اس کی کہانی جان کر مرد بھی کانپ اُٹھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)ہائی جیکنگ جیسے جرم میں اول تو کسی خاتون کا ملوث ہونا ہی حیرت کی بات ہے لیکن کسی نوجوان لڑکی کا جہاز ہائی جیک کرنا، پھر پلاسٹک سرجری سے اپنی شکل تبدیل کرنا، اور ایک بار پھر ہائی جیکنگ کرنا، یہ تو یقیناًایسی حیرتناک کہانی ہے جس پر یقین کرنا مشکل نظر آتا ہے۔ دنیا میں یہ واحد مثال فلسطینی خاتون لیلیٰ خالد ہے، جو نوعمری میں ہی آزادی فلسطین کی عملی جدوجہد کا حصہ بن گئی اور پھر وہ کام کر دکھائے جن کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں۔


لیلیٰ نے فلسطین لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد 1969ءمیں اٹلی کے شہر روم سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب جانے والی پرواز کو ہائی جیک کیا تھا۔ مسافروں کو رہا کرنے کے بعد طیارے کو تباہ کردیا گیا تھا۔ اس ہائی جیکنگ کے بعد اس نے اُوپر تلے چھ بار پلاسٹک سرجری کروائی اور اپنی صورت مکمل طور پر تبدیل کر لی۔ اگلے ہی سال اس نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایمسٹرڈیم سے نیویارک جانے والی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ اس طیارے کو برطانیہ کے ایک ائرپرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ لیلیٰ کے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ وہ 28 دن تک قید میں رہی جس کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ایڈون ہیت نے فلسطین لبریشن فرنٹ کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔


لیلیٰ خالد کی کہانی کئی دہائیوں بعد ایک بار پھر برطانوی میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بنی کہ کسی نے برطانوی لیبر پارٹی کے سرکردہ رہنما جرمی کوربن کی ایک تصویر ڈھونڈ نکالی ہے جس میں وہ لیلیٰ خالد کے ساتھ ایک ریلی میں نظر آتے ہیں۔ دراصل یہ 2002ءکی بات ہے کہ جب لندن میں فلسطین کے حق میں نکالی گئی ایک ریلی میں جرمی کوربن نے خطاب کیا تھا اور اسی ریلی میں لیلیٰ خالد بھی خطاب کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب کے دوران لیلیٰ خالد نے اسرائیل پر فلسیطنی جھنڈا لہرانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ جرمی کوربن نے بھی فلسطین پر ہونے والے مظالم کے جواب میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -