بیگم سے بے وفائی کرنا آدمی کو بہت مہنگا پڑا، محبوبہ نے ایسا خوفناک ترین کام کردیا کہ جان کر ہی ہر مرد ابھی توبہ کرلے

بیگم سے بے وفائی کرنا آدمی کو بہت مہنگا پڑا، محبوبہ نے ایسا خوفناک ترین کام ...
بیگم سے بے وفائی کرنا آدمی کو بہت مہنگا پڑا، محبوبہ نے ایسا خوفناک ترین کام کردیا کہ جان کر ہی ہر مرد ابھی توبہ کرلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)خفیہ معاشقے کا مزہ لینے کے چکر میں ایک برطانوی شخص ایسی مصیبت میں پھنس گیا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان کانپ اٹھے۔ یہ بدنصیب ایک ایسی خاتون سے تعلق استوار کر بیٹھا کہ جو اس کی بیوی کو کسی صورت برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں تھی اور فوری اُسے طلاق دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ بدقسمتی سے خاتون نے صرف مطالبہ ہی نہیں کیا بلکہ اپنا مطالبہ منوانے کے لئے مسلح ایکشن بھی کر دیا، جس کے نتیجے میں یہ بد نصیب شخص ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاءہے۔


میل آن لائن کے مطابق لنڈا رونٹ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ کینا کیمن نامی ایک خاتون نے ویڈیو چیٹ سروس کے ذریعے بدھ کے روز اس سے رابطہ کیا اور کہنے لگی کہ ”دیکھ لو میں تمہارے خاوند کی کنپٹی پر پستول رکھے بیٹھی ہوں۔یہ تمہیں طلاق دے گا یا دوسری صورت میں اُوپر جائے گا۔ پھر مجھے گولی چلنے کی آواز سنائی دی اور اگرچہ میں کچھ دیکھ نہیں سکی لیکن مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ اس نے میرے شوہر کو گولی مار دی تھی۔“
پولیس کا کہنا ہے کہ فیس بک لائیو سے ساڑھے 10 بجے لی گئی ایک تصویرمیں دیکھا جاسکتاہے کہ کینا نے پستول ایک شخص کے سر پر تان رکھا ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد لنڈا نے فیس بک پر لکھا ”یہ بدمعاش عورت کینا کیمن میرے خاوند کے سر پر پستول تانے بیٹھی ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے؟مجھے لگ رہا ہے کہ اس نے میرے خاوند کو گولی مار دی ہے۔“


لنڈا نے پولیس کو بتایا کہ کینا اس کے شوہر پر دباﺅ ڈال رہی تھی کہ وہ مجھے طلاق دے اور جب فیس بک پر میری اس سے بات ہورہی تھی تو اس وقت بھی وہ یہی کہہ رہی تھی کہ اگر وہ مجھے طلاق نہیں دے گا تو وہ اسے گولی ماردے گی۔ پولیس جب کینا کے فلیٹ میں پہنچی تو وہ وہیں موجود تھی اور لنڈا کا شوہر شدید زخمی حالت میں فرش پر پڑا تڑپ رہا تھا۔ ڈی سی ایچ ریجنل میڈیکل سنٹر میں یہ شخص اب موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -