دبئی میں ڈرائیور کو 4 گھنٹے میں 55لاکھ روپے جرمانہ، سڑک پر ایسا کیا کام کیا تھا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے کہ یہ بھی ممکن ہے

دبئی میں ڈرائیور کو 4 گھنٹے میں 55لاکھ روپے جرمانہ، سڑک پر ایسا کیا کام کیا ...
دبئی میں ڈرائیور کو 4 گھنٹے میں 55لاکھ روپے جرمانہ، سڑک پر ایسا کیا کام کیا تھا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے کہ یہ بھی ممکن ہے

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین اتنے سخت ہیں کہ آدمی ایک معمولی سی غلطی کرنے سے بھی ڈرتا ہے لیکن دبئی کی سیر کو آنے والے ایک برطانوی سیاح نے تو کمال کر دیا۔ محض چار گھنٹے میں اس نوجوان نے ٹریفک قوانین کی 33 بار خلاف ورزی کر ڈالی اور یوں 164000 درہم، یعنی 55 لاکھ پاکستانی روپے جرمانے کا حقدار ٹھہرا۔

فراحاشی نامی اس نوجوان کا تعلق برطانیہ میں ساﺅتھ ویلز کے علاقے نیوکورٹ سے ہے۔ اس نے ایک رینٹل کمپنی سے لمبرگینی گاڑی کرائے پرلی اور اسے دبئی کی شاہراہوں پر پر دوڑانے کے لئے نکل کھڑ اہوا۔ اگلے چار گھنٹے وہ اس سپر کارکو دبئی کی سڑکوں پر دوڑاتا رہا اور جگہ جگہ لگے کیمرے اس کی تیز رفتاری کو ریکارڈ کرتے رہے۔ شیخ زید ہائی وے پر اکثر جگہ اس کی رفتار 150میل فی گھنٹہ سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

جب گاڑی کے مالک کو بھاری جرمانے کا نوٹس موصول ہوا تو برطانوی سیاح کو بھی تب ہی پتا چلا کہ اب متحدہ عرب امارات سے اس کا نکلنا بھی نا ممکن ہوگیا ہے کیونکہ اس کے پاس اتنا جرمانہ ادا کرنے کیلئے رقم موجود نہیں تھی۔ کار رینٹل کمپنی کے مالک محمد ابراہیم کی کوششوں سے جرمانے میں کچھ رعایت ہوئی اور بالآخر برطانوی نوجوان ادائیگی کر کے اپنے ملک واپس جانے کے قابل ہو سکا۔

مزید : عرب دنیا