گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے عالم امن کے سب سے بڑے دشمن ،حکومت مقابلہ رکوانے کیلئے فوری کردار ادا کرے: علامہ اورنگزیب فاروقی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اہل سنت والجماعت پاکستان کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں، سیدنا حضور نبی کریم ﷺ کی کسی بھی طرح توہین ناقابل برداشت اور یہ عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہوںگے، حکومت پاکستان گستاخانہ خاکے رکوانے کیلئے فوری طورپر تمام سفارتی و دیگر ذرائع استعمال کرے، گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے عالم امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مرکز اہلسنّت جامع مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی کراچی میں منعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ آج پر امن احتجاج کرکے مسلمان حضور اکرمﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں،ہالینڈ کی حکومت نوشتہ دیوارپڑھ لے اور گستاخی کے مرتکب افراد کی سرپرستی فوری بندکردے،ہالینڈکے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دنیاکی سب سے مقدس ترین ہستی اور محسن انسانیت ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پرمبنی خاکوں کی اشاعت عالمی امن کوتہہ وبالاکرنے کاموجب بن سکتی ہے،لہٰذااس حساس مسئلے پراقوام متحدہ،اوآئی سی اورحکومت پاکستان فوری طورپرایکشن لیتے ہوئے گستاخانہ فعل کی روک تھام کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں۔