بڑی عید پر بڑی خوشخبری ،لیسکو نے بڑا اعلان کر دیا

بڑی عید پر بڑی خوشخبری ،لیسکو نے بڑا اعلان کر دیا
بڑی عید پر بڑی خوشخبری ،لیسکو نے بڑا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، تیکنکی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید پر لاہوریوں کے لئے خوشخبری سنائی گئی ہے۔ تینوں روز لیسکو ریجن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔ لیسکو حکام کے مطابق بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انفرادی شکایات کو دور کرنے کے لئے بھی عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر تین شفٹوں میں موجود ہوگا۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کے مطابق اضافی ٹرالی ٹرانسفارمر سب ڈویڑنز کو فراہم کئے گئے تاکہ خراب ہونے کی صورت میں جلد بجلی بحال کی جا سکے۔

مزید : قومی