’’میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو صرف ایک مہینے کیلئے۔۔۔‘‘ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی ایسا چیلنج کر دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

’’میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو صرف ایک مہینے ...
’’میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو صرف ایک مہینے کیلئے۔۔۔‘‘ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی ایسا چیلنج کر دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے 4ماہ کنٹینر میں گزارے، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ایک ماہ گزار کر دکھادیں، ہم ان کی بات مان لیں گے۔ 
تفصیلا ت کے مطابق پارلیمنٹ میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں عمران خان کا کہناتھا کہ پنجاب کے 47 حلقے ایسے ہیں جہاں 3ہزار ووٹوں سے ہارے، قومی اسمبلی کے کئی حلقے ایسے ہیں جہاں 4 ہزار ووٹوں سے ہارے، جو مدد کر رہے تھے وہ کیوں نہ جتوا سکے۔ 2013 میں چار حلقوں میں بے ضابطگیاں نکلیں، عدالتی کمیشن میں گئے، ڈھائی کروڑ ووٹ مِسنگ تھے کیوں کارروائی نہیں کی، کیوں ذمہ داروں کا احتساب نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کوئی سیاسی تجربہ نہیں ہے ،اپنے محنت سے پاوں پر کھڑا ہوا ہوں ۔ ہر مہینے میں 2بار اس پارلیمنٹ میں کھڑا ہوکربطور وزیراعظم سوالوں کے جواب دیا کروں گا۔

مزید :

قومی -