”اس شخص کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز آئی ہے اور۔۔۔“ قومی اسمبلی کے 111 ارکان نے کسے اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دیدی اور اعلان کب ہو گا؟ سپیکر اسد قیصر کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

”اس شخص کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز آئی ہے اور۔۔۔“ قومی اسمبلی کے 111 ...
”اس شخص کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز آئی ہے اور۔۔۔“ قومی اسمبلی کے 111 ارکان نے کسے اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دیدی اور اعلان کب ہو گا؟ سپیکر اسد قیصر کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کا اعلان باقی رہ گیا ہے مگر اس سے پہلے ہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف بنانے کی تجویز آئی ہے اور 111 ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ان کا نام تجویز کیا ہے۔ سپیکر اسد قیصر کے مطابق ابھی اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے اور حتمی اعلان 20 اگست تک کر دیا جائے گا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد