7 دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والی امریکی گلوکارہ کینسر کے باعث  چل بسیں

7 دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والی امریکی گلوکارہ کینسر کے باعث  چل ...
7 دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والی امریکی گلوکارہ کینسر کے باعث  چل بسیں

  

مشی گن (این این آئی)معروف امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 76 برس کی عمر میں چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں مگرگزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔واضح رہے کہ اریتھا فرینکلن نے انتہائی کم عمری میں گلوکاری کی شروعات کی اور انہوں نے قریبا 7 دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔اریتھا فرینکلن امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں 1942 کو پیدا ہوئیں اور ان کا پہلا میوزک ایلبم ‘اسپریچوئلز‘ محض 14 برس کی عمر میں ریلیز ہوا۔

مزید : تفریح