سنگدل بیٹے نے ماں باپ کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا

سنگدل بیٹے نے ماں باپ کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا
سنگدل بیٹے نے ماں باپ کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)راوی روڈ کے علاقہ میں دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے ماں کو اس کے دوسرے شوہر سمیت چھری کے پے درپے واراور گولیاں مار کر قتل کردیا ،پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیں۔

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ سبزی منڈی کے قریب محلہ قادرآباد میں رہائش پذیر شہباز جوکہ کباڑیے کا کام کرتا تھا اور اس کی بیوی سائرہ جس نے اپنے پہلے شوہر بمبے چوگیاں شادباغ کے رہائشی سے دوسال قبل طلاق لی جس سے اس کا بیٹا علی تھا اورچند ماہ قبل اپنی پسند کی دوسری شادی کرلی ،بیٹے کے متعدد بار منع کرنے کے باوجود شادی کرنے پرعلی نے اپنی ماں سائر ہ اور اپنے سوتیلے باپ شہباز کباڑیے کو  چھری کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کردیااس کے بعد ان پر پسٹل سے فائرنگ کرتے ہوئے انہیں ابدی نیند سلا دیا۔ محلے داروں نے فائر کی آواز سن کر موقع پر پہنچ کر دیکھا تو دونوں میاں بیوی کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ہوئی تھیں اور مقتولہ کا بیٹا اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اس واقع کی اطلا ع پولیس کو کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیں۔پولیس کے مطابق بیٹے نے اپنی ماں اور سوتیلے باپ کو شادی کرنے پر قتل کیا تاحال ابھی تک اس دوہرے قتل کی درخواست موصول نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

مزید :

جرم و انصاف -