”پی ٹی آئی کارکنوں نے اسمبلی میں ہماری خواتین کیساتھ یہ شرمناک کام کیا اور۔۔۔“ احسن اقبال نے ’خوفناک‘ الزام لگا دیا، جان کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

”پی ٹی آئی کارکنوں نے اسمبلی میں ہماری خواتین کیساتھ یہ شرمناک کام کیا ...
”پی ٹی آئی کارکنوں نے اسمبلی میں ہماری خواتین کیساتھ یہ شرمناک کام کیا اور۔۔۔“ احسن اقبال نے ’خوفناک‘ الزام لگا دیا، جان کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے دوران بھی ہنگامہ آرائی ہوئی اور جب نتائج آئے تو اپوزیشن اراکین نے ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

عمران خان نے اپنی تقریر بھی شور شرابے میں کی جبکہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران بھی شور شرابہ جاری رہا مگر اب مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے ایسا ’خوفناک‘ الزام عائد کر دیا ہے کہ جان کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین اراکین اسمبلی کو شرمناک گالیاں دیتے رہے۔“

ایوان میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی ضرور ہوئی مگر ابھی تک کسی بھی رہنماءکی جانب سے گالیاں نکالے جانے کی بات نہیں کی گئی اور احسن اقبال ہی سب سے پہلے رہنماءہیں جن کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خواتین کو گالیاں نکالیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد