ہالینڈ میں نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے :قاری زوار بہادر

ہالینڈ میں نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو ...
ہالینڈ میں نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے :قاری زوار بہادر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی اساس ہے، رسول اللہﷺ کے غلام اپنی زندگیاں ،اپنے مال،اپنی اولاداوراپنے والدین قربان کرکے بھی رسول اللہ ﷺ کی ناموس کا دفاع کریں گے،ہالینڈکی طرف سے نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا کا امن تباہ و برباد ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں خطاب کرتے ہوئے قاری محمد زوار بہادر کا کہنا تھا کہ گستاخان رسولﷺ  کو یہ غلط فہمی ہوئی کہ وہ رسول اللہ ﷺ  کی شان میں گستاخی کرکے مزید زندہ رہ سکیں گے، مسلمان انتہائی پْرامن، اقوام عالم میں امن کے داعی اور تمام ادیان کو برداشت کر نیوالے ہیں،ہم ہالینڈاور دشمنان اسلام سمیت تمام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کا بچہ بچہ اپنے خون کا نذرانہ دے کر بھی حضورﷺ  کی عزت و ناموس کا دفاع کرے گا۔قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ غلامان مصطفےٰﷺ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہالینڈ کی حکومت کو ایسے قبیح فعل کی اشاعت روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ، اگر حکومت ہالینڈ ایسا نہیں کرتی تو ان کے سفیر کو ملک بدر کرکے پاکستان کا سفیر ہالینڈ سے واپس بلا کرسفارتی تعلقات منقطع کرلیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمنان اسلام نے ایسی بے ہودہ حرکات بند نہ کیں تودنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی جنگ رسول اللہﷺ کی ناموس کی حفاظت پر لڑی جائے گی،یہودی لابی امن عالم کو تباہ وبرباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہالینڈمیں حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -