عمران خان قومی اسمبلی میں اصل تقریر نہ کر سکے:تجزیہ کارمظہر عباس کا دعویٰ

عمران خان قومی اسمبلی میں اصل تقریر نہ کر سکے:تجزیہ کارمظہر عباس کا دعویٰ
عمران خان قومی اسمبلی میں اصل تقریر نہ کر سکے:تجزیہ کارمظہر عباس کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی وہ یہ تقریر نہیں کرنا چاہتے تھے ۔ یہ تقریر اپوزیشن کے رویئے پر ردعمل تھاجس میں غصے کا عنصر بھی شامل تھا ۔

دنیا نیوز کے پر وگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی وہ یہ تقریر نہیں کرنا چاہ رہے تھے ۔ وہ جو ذہن بنا کر آئے تھے یہ تقریر اس مناسبت نہیں رکھتی تھی ۔انہوں نے یہ تقریر اپوزیشن کے ر دعمل میں کی جس میں غصے کا عنصر بھی شامل تھا ۔ عمران خان کو احتیاط کام لینا ہوگا کیونکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر ان کیلئے مشکل حالات پیدا کر سکتی ہیں۔اس لئے ان کو الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ پاکستان کی سیاست میں الفاظ کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وزیر اعظم ہونے کے باوجود 70فیصد توجہ پنجاب پر ہوگی ۔

مزید : قومی