”چار تقرریاں اور عمران خان کے 5سال تباہ ۔۔۔“تجزیہ کار شہزاد چودھری نے خوفناک بات کردی

”چار تقرریاں اور عمران خان کے 5سال تباہ ۔۔۔“تجزیہ کار شہزاد چودھری نے ...
”چار تقرریاں اور عمران خان کے 5سال تباہ ۔۔۔“تجزیہ کار شہزاد چودھری نے خوفناک بات کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار شہزاد چودھری نے کہاہے کہ عمران خان ایک حالیہ تقرریوں میں ایک تقرری غلط کی ہے ایسی مزید چار غلط تقرریاں ہو گئیں تو عمران خان کے 5سال تباہ ہو جائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے جو تقرریاں کی ہیں ان میں ایک تقرری غلط ہوئی ہے اور اگر ایسی چار غلط تقرریاں ہو گئیں تو عمران خان کے پانچ سال تباہ ہوجائیں گے ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سمجھا کر اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا ۔ ان سے کہا جا سکتا تھا کہ آج پہلا دن ہے اسلئے آپ ایسی کوئی سرگرمی نہ کریں جس سے دنیا کو غلط پیغام جائے ۔ احتجاج کرنا ہے تو اگلے دن کرلیں لیکن ایسا نہیں کیا جا سکا۔

مزید : قومی