تھانو ں کے نام تبدیل کر دو ، آئی جی پنجاب کا نیا حکم جاری

تھانو ں کے نام تبدیل کر دو ، آئی جی پنجاب کا نیا حکم جاری
تھانو ں کے نام تبدیل کر دو ، آئی جی پنجاب کا نیا حکم جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبے کے غیر معروف پولیس اسٹیشنز کے ناموں کو تبدیل کرنے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے سینئر پولیس افسران سے نئے ناموں کی فہرست طلب کی ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ریجنز اور اضلاع میں غیر معروف پولیس اسٹیشنز کے نئے نام علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے مطابق تجویز کریں اور مقامی مشاہیر سمیت مشہور یادگاروں کو بھی ناموں کے انتخاب میں مد نظر رکھا جائے۔ مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ نئے ناموں کی فہرست جلد از جلد سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے تاکہ مجاز اتھارٹی نئے ناموںکا مکمل جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرسکے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنزکے نام علاقائی پہچان کے مطابق موزوںاور عام فہم ہونا ضروری ہے تاکہ عوامی سہولت کے ساتھ ساتھ یہ نئے نام علاقوں اور جگہوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -