’اس نے میرے بستر پر یہ غلیظ ترین کام کیا‘ معروف ماڈل کے شوہر نے ایسا الزام لگادیا کہ کوئی عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا

’اس نے میرے بستر پر یہ غلیظ ترین کام کیا‘ معروف ماڈل کے شوہر نے ایسا الزام ...
’اس نے میرے بستر پر یہ غلیظ ترین کام کیا‘ معروف ماڈل کے شوہر نے ایسا الزام لگادیا کہ کوئی عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا

  

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ہالی وڈ کے شہرہ آفاق اداکار جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ اور مشہور ماڈل ایمبر ہرڈ آج کل ایک عجب شرمناک الزام کے باعث قانونی کاروائی کا سامنا کر رہی ہیں۔ ایمبر پر الزام ہے کہ انہوں نے جانی ڈیپ سے علیحدگی سے چند ماہ قبل ایک دن جھگڑے کے بعد جان بوجھ کر عروسی بیڈ پر رفع حاجت کر دی۔

دی مرر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبر کے ساتھ جھگڑے کے بعد جب جانی ڈیپ گھر سے رخصت ہوئے تو اس کے کچھ دیر بعد گھر کے ایک ملازم نے بیڈ پر غلاظت دیکھی۔ ایمبر البتہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیڈ پر موجود غلاظت ان کی نہیں بلکہ ان کے کتے کی تھی۔ ایمبر نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کے کتے Boo کا پیٹ خراب تھا اور وہ خود پر قابو نہیںرکھ پا رہا تھا۔ بیماری کی وجہ سے اس نے بیڈ بھی گندا کر دیا جس کا الزام اُن پر لگا دیا گیا۔

واضح رہے کہ جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے درمیان طویل لڑائی جھگڑے کے بعد علیحدگی ہو گئی، جس کے بعد 2017ءمیں ان کی طلاق بھی ہوگئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -