شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب انتہائی مایوس کن،قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں:میاں محمود الرشید

شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب انتہائی مایوس کن،قوم کو نئے پاکستان میں ...
 شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب انتہائی مایوس کن،قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں:میاں محمود الرشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما اور نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، اللہ وزیراعظم عمران خان سے بڑا کام لینا چاہتا ہے، شہباز شریف قومی اسمبلی میں بھی شعبدہ بازیاں کرتے رہے، شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں انتہائی مایوس کن خطاب  کیا،  بہتر ہو گا کہ ہنڈی سے پیسے باہر بھیجنے والے بڑے بڑے دعویٰ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے پر پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں بھرپور جشن منایا گیا، پارٹی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور مبارکباد پیش کی، اس موقع پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم کو نئے پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک و قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے لیکن جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی اسکا دوسرا فیز شروع ہوا ہے، بلا تفریق احتساب کا عمل اب رکنے والا نہیں۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ اللہ وزیراعظم عمران خان سے بڑا کام لینا چاہتا ہے، وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان کا انتخاب ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی اور پھر اس پور ثابت قدم بھی رہا،عمران خان تاریخ کا پہلا حکمران ہوگا جو کسی ڈکٹیشن کے بغیر فیصلے کریگا ، بہتر حکمت عملی اور پالیسیوں کے تحت دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ میاں محمودالرشید نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کے تقدس کی بات کرنے والے پہلے بتائیں انہوں نے خود اسے کتنی اہمیت دی؟ پنجاب میں مسلسل 10سال حکومت کرنے والے شہباز شریف بتائیں وہ خود ایوان میں کتنی بار آئے؟ بہتر ہے شہباز شریف قومی اسمبلی میں شعبدہ بازیوں کی بجائے مثبت طرز سیاست اپنائیں کیونکہ ہنڈی سے پیسے باہر بھیجنے والے بڑے بڑے دعویٰ نہ کریں تو بہتر ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور