شوبز انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی،پرستارجلد نئے اندازمیں دیکھیں گے :وینا ملک

شوبز انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی،پرستارجلد نئے اندازمیں دیکھیں گے ...
شوبز انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی،پرستارجلد نئے اندازمیں دیکھیں گے :وینا ملک

  

لاہور(یواین پی)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی،پرستارجلد نئے اندازمیں دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وینا ملک کا اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی میں انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ شوبز انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی ، کچھ مصروفیات کی وجہ سے وقفہ آیا ہے مگر پرستار مجھے جلد نئے انداز میں دیکھیں گے۔اس موقع پر انہوں نے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد بھی حاصل کی۔ دوسری جانب ان کے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ وینا ملک گھر میں مکمل ایک گھریلو بیوی ہیں اور وہ تمام امور سر انجام دیتی ہیں جو ایک بیوی اور اپنے بچوں کی ماں ہونے کا فرض بنتا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے کبھی بھی وینا ملک پرشوبز میں کام کرنے کی پابندی نہیں لگائی۔

مزید : تفریح