وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں کس وکٹ پر کھیلے ؟رسول بخش رئیس نے نشاندہی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف سیاسی تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان اپنی وکٹ پر نہیں کھیلے بلکہ اپوزیشن کی وکٹ پر کھیلے ۔ ان کو اپنی وکٹ پر کھیلنا چاہئے تھا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رسول بخش رئیس نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کو اپنی وکٹ پر کھیلنا چاہئے تھا حریفوں کی وکٹ پر نہیں کھیلنا چاہئے تھا ۔ ان کے پاس قوم کو پیغام دینے کا ایک تاریخی موقع تھا لیکن وہ غصے میں آگئے ۔عمران خان نے پہلے دن مناسب تقریر نہیں کی ۔ مخالفین کا جواب دینے کیلئے صرف وزیر اعظم اورپارٹی کے سربراہ ہی نہیں ہوتے بلکہ کچھ اور لوگ بھی ہوتے ہیں جن پر یہ باتیں چھوڑ دی جاتی ہیں۔