عمران خان کی فتح کیساتھ ہی کراچی میں ایسا کام ہو گیا کہ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

عمران خان کی فتح کیساتھ ہی کراچی میں ایسا کام ہو گیا کہ شہریوں کی چیخیں نکل ...
عمران خان کی فتح کیساتھ ہی کراچی میں ایسا کام ہو گیا کہ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کر اچی  میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے70فیصد علاقہ  اندھیرے میں ڈوب گیا۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی کےمتعدد علاقوں بشمول ڈیفنس، کھارادر، اولڈ سٹی ایریا، ملیر اور گلشن اقبال میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس کے علاوہ کیماڑی، جیکسن مارکیٹ، ڈیفینس ویو، محمودآباد، منظور کالونی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کے الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق بجلی کا بریک ڈاون ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے ہوا۔بجلی کے بریک ڈاون سے ریڈ زون کا علاقہ بھی اندھیرے میں ڈوب گیا۔ترجمان حیسکو کے مطابق حیسکو ریجن کے21 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں جن کے باعث بدین، ٹنڈومحمد خان، ڈگری، میرپورخاص، ٹنڈوجام میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔ذرائع این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ تکنیکی فالٹ کی وجہ معلوم کررہے کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ کراچی کا 85 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گدو سے سندھ اور بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس کے باعث دونوں صوبوں کے بیشتر شہروں میں بلیک آؤٹ ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی بحالی کے حوالے سے حتمی تفصیل جلد فراہم کی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ای ایچ ٹی ٹرپنگ سےشہرکےاکثرحصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاور سپلائی سےمتعلق مزید معلومات جلد شیئر کی جائیں گی، صارفین سے تعاون کی درخواست ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔شہر کو ملنے والے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی اور بجلی کی بحالی  تک لاکھوں گیلن پانی پمپ نہیں ہوسکے گا۔