”عمران خان آج یہ اعلان کریں گے اور۔۔۔“ عارف علوی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی، جان کر مولانا فضل الرحمان بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

”عمران خان آج یہ اعلان کریں گے اور۔۔۔“ عارف علوی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ن ...
”عمران خان آج یہ اعلان کریں گے اور۔۔۔“ عارف علوی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی، جان کر مولانا فضل الرحمان بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاہے کہ عمران خان آج قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا اعلان کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے شور شرابا کرکے ان کو یہ بات کرنے ہی نہیں دی ۔

جیو نیوز کے پروگرام ” آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اپوزیشن کے اعتراضات پر تحقیقات ضرور ہونی چاہئے ۔ پارلیمانی کمیشن بنانے کے حوالے سے ہم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے مطالبے پر پارلیمانی کمیشن بنادیں گے ۔

عمران خان خان آج اپنی تقریر میں اس بات کا اعلان بھی کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے شور شرابا کرکے ان کو یہ بات کرنے نہیں دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیشن ایک ماہ کے اندر تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے تاکہ قوم کا وقت ضائع نہ ہو اور آگے چلا جاسکے ۔

مزید :

قومی -