بچے سے جعلی نوٹ کے عوض بکرا خریدا گیا تو پاکستانیوں نے اس کا نقصان پورا کر دیا مگر ملزموں کا کیا بنا؟ ایسی خبر آ گئی کہ آ پ دل کھول کر کے پی کے پولیس کو شاباش دیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحی کے قریب آتے ہی جہاں گاہکوں نے مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے تو وہیں فراڈیوں اور جعل سازوں نے بھی بیوپاریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ پولیس نے بے مثال ہونے کے دعوے کو سچ ثابت کر دیا ہے اور خیبرپختونخواہ میں جعلی کرنسی کے عوض قربانی کے جانور خرید کر بیوپیاریوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کو گرفتار کر کے ان کےقبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی ہے۔ خیبر پختونخواہ پولیس کے مطابق جعلی کرنسی کے استعمال سے معصوم خریداروں کو دھوکہ دینے والے گروہ کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔
The issue of fraudsters using fake currency to swindle innocent buyers became a big issue last week on Social Media#Peshawar Police has successfully busted the group involved in it along with the fake currency#KPPolice pic.twitter.com/i6udagP4OO
— Peshawar Police (@PeshawarCCPO) August 17, 2018
واضح رہے چند روز قبل کچھ افراد ایک بچے سے بکرا خرید کر لے گئے اور اسے جعلی نوٹ دیدیئے، بچے کو جب معلوم ہوا تو وہ رو رو کر ہلکان ہو گیا جس پر چند افراد نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور بتایا کہ کچھ لوگ اس بچے سے 28 ہزار روپے کے عوض بکرا خرید کر لے گئے اور جعلی رقم دے گئے۔
۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔
وڈیو میں مذکورہ بچے نے لوگوں نے مدد کی اپیل کی تھی جس پر اقراءیونیورسٹی کے چند طالب علموں نے مخیر حضرات اور یونیورسٹی انتظامیہ کی مدد سے اس بچے کی داد ریسی کا فیصلہ کیا،یونیورسٹی کے طالب علموں نے کل 50 ہزار روپے کی رقم اکٹھی کی اور اس بچے کے حوالے کر دی،طالب علموں نے مذکورہ بچے اور اس کے بہن بھائیوں کو عید پر پہننے کیلئے نئے کپڑے اور جوتے بھی دلوائے۔