ہری پور:مسافر وین حادثے کا شکار،4افرادجاں بحق،13زخمی

17 اگست 2018 (23:35)

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسافر وین الٹنے کے نتیجہ میں4افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ13افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چک شاہ محمدکے قریب وین الٹ گئی ہے جس کے نتیجہ میں4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 13افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پولیس نے ڈیڈ ہاﺅس جمع کر وادی ہیں حادثے کاشکارمسافروین مانسہرہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔

مزیدخبریں