پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اپنی زندگی پر فلم کی خواہش

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اپنی زندگی پر فلم کی خواہش
پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو اپنی زندگی پر فلم کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (یواین پی)پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی اپنی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد عامر نے کہا ہے کہ اگر ان کے پروفیشنل کیریئر کو سینما کے بڑے پردے پر پیش کیا جاتا ہے تو بالی ووڈ فلم نگری کے سٹار ہیرو شاہد کپور ایسے فنکار ہیں جو اْن کا مرکزی کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں مختلف کھیلوں اور کھلاڑیوں کی زندگی پر فلمیں بنانے کا رجحان عام ہے لیکن پاکستان میں ایسی مثالیں بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔ شاہد آفریدی پر ایک فلم بنی جبکہ بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے بھی ایسی خواہش ظاہر کی۔

مزید :

کھیل -