ہالینڈ کامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہار، خطے کو کشیدگی سے بچانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

ہالینڈ کامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہار، خطے کو کشیدگی سے بچانے ...
ہالینڈ کامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہار، خطے کو کشیدگی سے بچانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان  آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہالینڈکے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیرسمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کوظلم اوربربریت کانشانہ بنارہاہے،ہندوستان یکطرفہ اقدام سے خطے کے امن کوتہہ وبالاکرناچاہتاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے ہالینڈکے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیرسمیت خطے میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کوظلم اوربربریت کانشانہ بنارہاہے،ہندوستان یکطرفہ اقدام سے خطے کے امن کوتہہ وبالاکرناچاہتاہے،بھارت جبراورطاقت کے زورپرمقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب تبدیل کرناچاہتاہے ۔نیدرلینڈکے وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی حالیہ صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے خطے کو کشیدگی سے بچانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ہالینڈ کے وزیرخارجہ نے تمام تصفیہ طلب معاملات کومذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے پرزوردیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...