ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

  


ڈی آئی خان (آئی این پی) ڈیر ہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے باچا آباد میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی باچا آباد اور اطراف کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں پر پولیس پر حملے، فورسز کے خلاف کارروائیوں کے 8 مقدمات درج تھے، ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائرلیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی جنگل میں موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دروازے پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان


loading...