ڈیوس کپ ٹائی منتقلی کا بھارتی مطالبہ مسترد
ڈیوس( آن لائن)عالمی ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنے کی بھارتی تجویز مسترد کردی۔آئی ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ڈیوس کپ مقابلے کے لیے موزوں ہے،بھارت معقول جواز اور دستاویزات کے ساتھ رجوع کرے۔ آئی ٹی ایف کے مطابق اگر بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے سیریز نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔