مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کیساتھ چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان

  مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کیساتھ چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان

لاہور( آن لائن)سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کیساتھ چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے تاہم اس کافیصلہ 19 اگست تک متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق ہیڈ کوچ کی امیدواروں کی فہرست میں مضبوط امیدوار ہیں جبکہ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داریاں دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...