اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل ...

واشنگٹن (اے پی پی) انگلینڈ کے معروف کھلاڑی اینڈی مرے اور انکے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپیز فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ریان ہیرسن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمعہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز نے سخت مقابلے کے بعد ریان ہیرسن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی کو پہلے سیٹ میں 2-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 10-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...