سہیل تنویر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا

سہیل تنویر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا

کراچی (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرسہیل تنویر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کاخواب آننکھوں میں سجالیاان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے خیال میں وہ پیسوں کی لالچ میں مختلف ممالک کی لیگز میں کھیلتے ہیں لیکن اس کی اصل وجہ قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کا موقع نہ ملنا ہے۔ سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ اگر ورلڈ کپ میں موقع دیا جائے تو وہ پاکستان کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی فارمیٹ میں کھیلنے کیلئے فٹ اور دستیاب ہیں۔بائیں ہاتھ کے پیسر نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ صرف مختصر طرز کے میچوں میں بالنگ کر سکتے ہیں حالانکہ انہوں نے بھارت کیخلاف اسی کی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے ساتھ بالنگ کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...