ملتان میں اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی کی پرفارمنس کے چرچے  

    ملتان میں اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی کی پرفارمنس کے چرچے  
    ملتان میں اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی کی پرفارمنس کے چرچے  

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملتان میں اداکارہ نادیہ علی کی پرفارمنس کے چرچے ان کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے پروڈیوسر نے ڈرامے کے سپل میں توسیع کردی اب یہ ڈرامہ رواں ہفتے میں بھی جاری رہے گا۔انہیں عیدالاضحی کے موقع پر پیش کیے جانے والے سٹیج ڈرامے”خرچے ساڈے بکرے تہاڈے“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیاگیا ہے۔انہوں نے چار برس بعد ملتان میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔نادیہ علی نے بتایاکہ شائقین کی طر ف سے میری توقع سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔نوشاب تھیٹر میں جاری ڈرامے کے پہلے شومیں ہی شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی تھی۔اس کے بعد تمام شوز پیک جارہے ہیں اورڈرامہ بین میری پرفارمنس کو بے حد پسند کررہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ مجھے آج بے حد خوشی ہوئی ہے کہ ایک طویل عرصے بعد شائقین نے مجھے یادرکھا اور میر ی عزت افزائی کی۔مجھے فیصل آباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور پنجاب کے دوسرے کئی شہروں میں پرفارمنس کی پیشکش ہوئی ہے۔میں لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اداکاری کا مظاہرہ کروں گی۔

مزید :

کلچر -