فلم ”پرے ہٹ لو“ 15 کروڑ کے قریب بزنس کرنے میں کامیاب  

فلم ”پرے ہٹ لو“ 15 کروڑ کے قریب بزنس کرنے میں کامیاب  
 فلم ”پرے ہٹ لو“ 15 کروڑ کے قریب بزنس کرنے میں کامیاب  

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلم ”پرے ہٹ لو“ نے پاکستان سمیت بین الاقوامی باکس آفس پر 15 کروڑ کے قریب بزنس کر لیا۔اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر فلم”پرے ہٹ لو“ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی پاکستان اور بین الاقوامی سینما گھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے جس نے پہلے پانچ دنوں میں مجموعی طور پر 12کروڑ کما لیے ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا ہے فلم آج تک 15 کروڑ روپے کے قریب کماچکی ہے جس پر اس کے پروڈیوسر شہریار منور اور اداکارہ مایا علی بہت خوش ہیں۔یاد رہے کہ یہ فلم عید سے تین روز پہلے ریلیز کردی گئی تھی۔

مزید : کلچر


loading...