عید قربان پر رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا جادو چل گیا  

  عید قربان پر رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا جادو چل گیا  
  عید قربان پر رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا جادو چل گیا  

  


لاہور(فلم رپورٹر)علی رحمان اور حریم فاروق کی بہترین آن سکرین کیمسٹری، ہٹ میوزک، رومانس اور کامیڈی کے حسین امتزاج کے باعث ڈائریکٹر اظفر جعفری کی پیش کردہ فلم ”ہیر مان جا“ نے عید الاضحی پر لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت پورے سرکٹ میں بہترین اوپننگ سے بزنس کا آغاز کیا ہے۔ پیر بارہ اگست کو ریلیز ہوئی فلم نے ابتدائی چار روز میں لگ بھگ چار کروڑ کے قریب بزنس کر لیا ہے جبکہ کئی شہروں میں ویک اینڈ پر فلم کے شوز کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے جس کے باعث ہفتے اوراتوار کو بھی فلم کے بہترین بزنس کی لہر جاری رہے گی۔ فلمی حلقوں کے مطابق ”ہیر مان جا“ میں شائقین کی تفریح کیلئے طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ رومانس سمیت ہر طرح کے جذبات کی عکاسی کرتا ہٹ میوزک شامل ہے جو شائقین کی پیسہ وصول تفریح فراہم کرنے کا باعث بن رہا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں علی رحمان، حریم فاروق اور فیضان شیخ کی اداکاری بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

فلمی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ ”ہیر مان جا“ کی کہانی نوجوان نسل کو درپیش حالات و واقعات کی عکاسی کرتی ہے جسکی بدولت ”ہیر مان جا“نوجوان فلم لوورز کی پہلی چوائس بنی رہے گی۔

مزید : کلچر


loading...