عیدپر فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا،ریشم

  عیدپر فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا،ریشم
  عیدپر فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا،ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہریشم نے کہا کہ عید کے تہوار پر پر ریلیز ہونے والی فلمو ں کے بہتر بزنس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیں بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی اور عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر متعددفلموں کی نمائش سے ثابت ہوا ہے کہ اگر اچھی اسکرپٹ کی حامل فلمیں بنیں تو فلم بین ضرور سینما گھروں کی طرف آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھارت کی فلموں کی ریلیز نہ ہونے سے بھی ہماری انڈسٹری کے مجموعی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمسازوں کو نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا چاہیے اور اسی سے ہماری انڈسٹری کو عروج حاصل ہوگا۔

ریشم نے عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر نمائش ہونے والی فلموں کی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔

مزید :

کلچر -