نصرت فتح علی خان جیسے لیجنڈ صدیوں بعدپیداہوتے ہیں،شبنم مجید  

  نصرت فتح علی خان جیسے لیجنڈ صدیوں بعدپیداہوتے ہیں،شبنم مجید  
  نصرت فتح علی خان جیسے لیجنڈ صدیوں بعدپیداہوتے ہیں،شبنم مجید  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ شبنم مجید نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے اعلیٰ اعزازاات ملنا ان کے فن کااعتراف ہے اور پورے پاکستان کافخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے دو د ہائیوں سے زائد گزرنے کے باوجود آج بھی ان کا خلا پر نہیں ہو سکاکیونکہ ان جیسے لیجنڈ فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔استادنصرت فتح علی خان نے گائیکی میں ایساخوبصورت ٹرینڈ متعارف کرایا کہ کوئی بھی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکا۔شبنم مجید نے اپنے استادنصرت فتح علی خان کی 22ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے 16سال کی عمرمیں قوالی کے فن سے وابستہ ہوئے۔
اور انہوں نے مسلسل محنت کرتے ہوئے مشرق اور مغرب کے امتزاج سے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا جسے پوری دنیا میں پذیرائی ملی۔

مزید :

کلچر -