اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28اگست تک توسیع  

اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28اگست تک توسیع  
 اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28اگست تک توسیع  

  

لاہور(فلم رپورٹر‘نامہ نگار)لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے مقدمے میں نامزد اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محسن عباس اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، تفتیشی رپورٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں، عدالت مکمل رپورٹ جمع کرانے کے لئے مہلت دے۔محسن عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیوی نے مخالفین کے ساتھ ملکر جھوٹے مقدمے میں نامزد کرایا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

مزید :

کلچر -