حکومت کا ساحر علی بگا کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان  

حکومت کا ساحر علی بگا کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان  
 حکومت کا ساحر علی بگا کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان  

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے معروف میوزک ڈائریکٹر،کمپوزراور گلوکار ساحر علی بگا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے،ساحر علی بگا نے بہت کم وقت میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا انہیں اصل شہرت آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے قومی ترانوں سے ملی۔جس میں اے وطن تیرا اشارہ آگیا،پاکستان زندہ باد،تو سلامت وطن جیسے ملی نغمے گانے پر ملی جبکہ انہوں نے شان کی ہدایت میں بننے والی فلم ”ارتھ“ کا میوزک ترتیب دینے کے ساتھ اس فلم میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا،ساحر علی بگا کا تعلق موسیقی کے معروف گھرانے سے ہے اور وہ موسیقار امجد حسین کے فرزند ہیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور ان دوستوں اور ان چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کام کو پسند کیا اور میرے لئے دعائیں کی۔

اس کے ساتھ میں پاک آرمی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ سے کام لیا اور مجھے اپنے پلیٹ فارم سے کا م کا موقع فراہم کیا۔یہ سب میرے والدین کی دعائیں ہیں اب مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے،جس کے باعث مجھے اپنے کام میں مزید محنت کرنا ہو گی۔

مزید : کلچر


loading...