ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سبزی وفروٹ منڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن، 300ٹن کوڑا تلف
لاہور(سٹی رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر عید کے دوران پھل و سبزی منڈی بادامی باغ میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔گزشتہ چار دن میں صفائی آپریشن کے نتیجے میں پھل و سبزی منڈی سے 300 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔ سبزی منڈی میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے بھاری مشینری تعینات کی گئی۔ زیرو ویسٹ آپریشن کی نگرانی جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک اور منیجر آپریشنز آصف جٹ نے کی۔پھل و فروٹ منڈی کے سیکرٹری شہزاد چیمہ اور دیگر انتظامیہ نے ا یل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔مزید براں جمعہ کے روز بارش کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ چوکنگ پوائنٹس پر تعینات کیا گیا اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کا عمل تیز کر دیا گیاایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی کی جانب سے تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمداجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ واسا کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اورشہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے ہماری ٹیم تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کر رہی ہے۔مزید جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اپنے مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور معمول کے آپریشن کے علاوہ مون سون سیزن کے دوران خصوصی صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔