مرکزی علماء کونسل کی اپیل پر یکجہتی کشمیر کے موضوع پرخطبات جمعہ

  مرکزی علماء کونسل کی اپیل پر یکجہتی کشمیر کے موضوع پرخطبات جمعہ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)مرکزی علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ”یکجہتی کشمیر“کے موضوع پر جمعہ کے خطبات دئیے گئے۔ جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کے جارحانہ اور یکطرفہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ملک بھر کی مساجد میں کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔علماء،خطباء،آئمہ نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ کشمیری قوم کو آزادی جیسی نعمت مل کر رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا متنازع علاقہ ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلا گھونٹنے کی بھارتی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرفائرنگ اور کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے و الے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک فوج دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی (گوجرانوالہ)،مرکزی علماء کونسل کے وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی(فیصل آباد)، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا محمد مشتاق لاہوری(لاہور)، مولانا حفیظ الرحمن کشمیری(آزاد کشمیر)، مولانا سمیع اللہ حسینی (راولپنڈی)، مولانا عبید الرحمن ضیاء (کمالیہ)، حافظ محمد شعبان صدیقی(دیپالپور)،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا حافظ محمد امجد (فیصل آباد)، مولانا عبد المنان عثمانی (اوکاڑہ)،مولانا خالد محمود سرفرازی(وزیر آباد)، مفتی حفظ الرحمن بنوری (فیصل آباد)،مولانا یار محمد عابد (بہاولپور)،مولانا ابوسفیان حنفی(بورے والا)، مولانا عثمان طارق(جھنگ)، مولانا سید آصف شاہ بخاری(ملتان)،مولانا ثناء اللہ فاروقی نے(رحیم یارخان)،مولانا رسال الدین آزاد(قصور)، حافظ مقبول احمد نے چنیوٹمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم وستم سے پوری دنیا آگاہ ہوچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -