حکومت نے کشمیر کے ایشو پر بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کیا،عابد صدیقی

حکومت نے کشمیر کے ایشو پر بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کیا،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ملک و قوم کے لئے سبکی کا باعث بن رہا ہے مقبوضہ کشمیر ایشو پر حکومت نے بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی قوم نے بھرپور تائید کی ہے اور سراہا ہے پاکستان آخری دم تک کشمیریوں کی سیاسی، سماجی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہنے والے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پر مایوس نظر آتے ہیں پاکستان کی حکومت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مظالم کے خلاف ٹھوس خارجہ پالیسی تشکیل دے اور پوری دنیا میں بھارت کی جارحیت کے خلاف کمپین چلائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...