معذورو ں کو روٹی،کپڑا اور مکان دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،حسین محی الدین
لاہور(نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ معذوروں کو روٹی، کپڑا، مکان فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جب ریاست معذوروں، بوڑھوں اور ناداروں کی کفالت نہیں کرتی تو سوسائٹی میں بگاڑ اور عدم توازن پیدا ہوتا ہے، ریاست مدینہ کے انتظامی ماڈل میں ترقی اور توازن کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے کی کوئی گنجائش نہیں تھی، انہوں نے جمعتہ المبارک کی نماز کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ذمہ داران اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ یہ آدم کے بیٹے کا حق ہے کہ اس کے پاس سر چھپانے کو گھر ہو،تن ڈھانپے کو لباس ہو، کھانے کو روٹی اور پینے کو پانی میسر ہو۔
، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بہت بات کی جاتی ہے، ایک اسلامی ریاست میں وفات پا جانے والے اس فرد کے قرضہ کی ادائیگی بذمہ ریاست ہے جو غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے اپنا قرضہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا،