پی پی171میں پی ٹی آئی کی کشمیر ریلی،ہزاروں کارکنوں کی شرکت

  پی پی171میں پی ٹی آئی کی کشمیر ریلی،ہزاروں کارکنوں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کی قیادت میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی پی پی 171میں پی ٹی آئی کے راہنما ملک مبشر علی گوگا،قدیر علی بھٹی،سعیدالحسن بھٹی کی قیادت میں سب ریلی نکالی جو ریلی قافلہ کی شکل میں ریلی کے شرکاء ہزاروں کی تعداد میں فیرپور روڈ سے ہوتے ہوئے چیئرنگ کراس پہنچے۔

اس موقع پر ملک اسد علی کھوکھرنے ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر ظلم و ستم کی سیاہ رات چھٹنے والی ہے اور کشمیر آزاد ہو کے رہے گا۔۔ملک اسد کھوکھر نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورم پر اجا گر کیا ہے اب آزادیِ کشمیر کی منزل قریب ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و استبداد انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ ہم یوم آزادی کو اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی لازوال تحریک سے منسوب کرتے ہیں۔

کیونکہ کشمیر پاکستان کے بغیراور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر قائداعظم کے الفاظ کو دہراتا ہوں کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“۔ملک مبشر علی گوگا،قدیر علی بھٹی،سعید الحسن بھٹی نے بھی اپنے مشترکہ بیان میں ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی۔ یہ یک جان دو قالب ہیں۔ کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پندرہ اگست یوم سیاہ منا کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا گیاکہ کشمیری تنہا نہیں۔ پاکستانی بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے،اور انشاء اللہ کشمیری بھائیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ریلی میں زندگی کے مختلف شعبہ کے لوگوں اور نو جوانوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ ریلی کے شرکا ء نے پاکستان و کشمیر کے پرچم کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔ تمام شر کاء نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں